پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں بڑی کمی کا امکان

0

اسلام آباد(جی این اے)عوام خوشخبری کیلئے تیارہوجائیں،پورے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کی خبرگردش کرنے لگی۔

منظرعام پر آنے والی خبرمیں یہ بتایا گیا ہے کہ لگائے گئے تخمینہ کے مطابق پیٹرول بارہ روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بارہ روپے فی لیٹراسی طرح آٹھ روپے فی لیٹر مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

حتمی قیمتیوں کا تعین بارہ تا چودہ ستمبرکو عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتارچڑھائو کے تحت ہی ہوگا۔یہ بھی یاد رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اکتیس اگست کو بھی وزیراعظم شہبازشریف نے کم کی تھیں،مگر اب بڑی کمی کا امکان ظاہرکیا جارہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.