راولپنڈی میں پولیس مقابلہ دوڈاکو مارے گئے

0

راولپنڈی(جی این اے)علاقہ چاکرہ میں پولیس اورڈاکوآمنے سامنے آگئے،ایک دوسرے پر فائرنگ کا تبادلہ،دوڈاکو مارے گئے۔

پولیس کی طرف سے بیان جاری ہوا جسکے مطابق امتیازمارکیٹ میں پولیس نے موٹرسائیکلوں پر سواروں کو رکنے کا کہا،مگر انہوں نے رکنے کے بجائے پولیس پرفائرنگ شروع کردی جسکے جواب میں پولیس نے بھی اپنے پستولوں کے منہ کھول دیئے،دوڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دوبھاگنے میں کامیاب رہے،جو ڈاکومارے گئے انکے پاس سے اسلحہ اورنقدرقم بھی براآمد کرلی گئی ہے۔پولیس نے مزید تحقیقات کا بھی آغازکردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.