نمیبیا(ویب ڈیسک)خشک سالی ہے،لوگ غذائی قلت کا بھی شکار ہیں،نمیبیاحکومت نے سات سوسے زیادہ جنگلی جانورمارکرانکاگوشت خوراک کی کمی کے شکارافراد کے مابین تقیسم کردیا جائے گا۔
جن جنگلی جانوروں کو مارا جائے گا ان میں تراسی ہاتھی،ساٹھ بھینسے،تیس گینڈے،سوبلیواائلڈبیسٹ،تین سو زیبرا اورپچاس امپالاہرن شامل ہیں جو نیشنل پارکوں کے ساتھ دوسرے علاقوں سے بھی شکارکئے جائیں گے۔
غیرملکی میڈیا نے کہا ہے کہ اس حوالے سے وزارت نے اپنے پروگرام کا مقصد بھی واضع کردیا ہے ،انہوں نے یہ کہا ہے کہ اس سے جنوب مغربی افریقی ملک میں جو خشک سالی کا راج ہے اس کو کم کیا جاسکے گا۔نیمبیا میں اس وجہ سے ریاستی ایمرجنسی بھی لگائی گئی ہے کیونکہ ملک کی آدھی سے زیادہ آبادی شدید خوراک کی کمی کا شکارہے،ہرطرف خشک سالی نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں ایسی صورتحال میں مذکورہ جنگلی حیات کا گوشت ان افراد کی بڑی مدد ہوگی۔