کراچی ایک فلیٹ سے چارخواتین کی گلے کٹی لاشیں برآمد
چاروں خواتین کو الگ کمروں میں پہلے تشددکا نشانہ بنایا گیا پھرگلے کاٹ دئیے گئے
کراچی(جی این اے)علاقہ لیاری میں ایک فلیٹ سے چارخواتین کی گلاکٹی لاشیں برآمد،جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔
قتل ہونے والوں میں تیرہ سال کی علینا،انیس سال کی عائشہ،اکیاون سال کی شہناز اوراٹھارہ برس کی مدحیہ شامل ہیں،لاشوں کوپولیس نے سول ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
سٹی ایس ایس پی عارف عزیز اس حوالے سے کہتے ہیں کہ چاروں خواتین گھرمیں موجود تھیں،جس نے قتل کیا وہ آلہ قتل سمیت فرارہوگیا،سی سی ٹی وی کمیروں کی مدد سے قات
منظرعام پر آنے والی خبرکے مطابق یہ لاشیں لی مارکیٹ زینب آرکیڈبانٹواگلی کی ساتویں منزل کے ایک فلیٹ سے ملی ہیں،چاروں خواتین کو الگ کمروں میں پہلے تشددکا نشانہ بنایا گیا اورپھرگلے کاٹ دئیے گئے۔ل کا سراغ لگانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔
قتل ہونے والی خواتین کے حوالے سے گھر کے سربراہ محمدفاروق نے کہا ہے کہ قتل ہوجانے والی خواتین میں ایک میری بیوی ایک بیٹی،ایک بہواورایک نواسی ہے،میرے دوبیٹے اورمیں گھرپر نہیں تھے،جب ہم گھر آئے تو دروازہ باربارکھٹکھٹانے پر بھی نہیں کھولا گیا تو ایک بیٹے کے پاس چابی تھی وہ آیا تو دروازہ کھولا توآگے سب خون میں لت پت کا منظرتھا،پولیس ہمیں انصاف دلائے،ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی نہ ہی کسی پرشک ہے