اسلام آباد:(جی این اے) عمران خان کے اکاؤنٹ سے متنازعہ ٹوئٹ کا معاملہ،فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی نے ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن اور بیرسٹر گوہر کے بیانات قلمبند کر لئے۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی سائبر کرائم نے ترجمان تحریک انصاف سے چار گھنٹے تک تفتیش کی،بیرسٹر گوہر سے فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی نے 2 گھنٹوں تک سوالات کیے،ٹیم نے رہنماؤں کو اکیس سوالوں پر مشتمل سوالنامہ دیا،جس میں پوچھا گیا تھا کہ عمران خان کا ٹویٹر اکاؤنٹ انکے نہ ہونے کی صورت میں کون استعمال کرتا ہے؟کس کی اجازت سے مواد اپلوڈ کیا جاتا ہے،ٹویٹ کس کی اجازت سے کیا گیا اور تا حال ہٹائے نہ جانے کی کیا وجہ ہے۔
جس پر دونوں رہنماؤں نے سوالات کا جواب نامہ جمع کروا،دونوں رہنماؤں نے جواب نامہ جمع کروانے کے بعد بیان بھی الگ سے ریکارڈ کروایا،تفتیشی ٹیم بیانات کا جائزہ لینے کے بعد انہیں دوبارہ طلب کرے گی،رہنماؤں نے دوبارہ پیش ہونے کی یقین دہانی کروائی۔