کراچی(جی این اے)بے نظیربھٹوکی بیٹی بختاوربھٹوتیسرے بیٹے کی ماں بن گئی،انسٹاگرام پر بختاورکے شوہرنے اللہ کا شکراداکرتے ہوئے اپنے مداحوں کوخوشخبری سنائی۔
بختاورکے شوہرمحمود چوہدری نے یہ تو بتایا کہ بیٹے کی پیدائش بیس اکتوبرکو ہوئی مگراسکا نام کیا رکھا گیا ہے یہ تاحال نہیں بتایاگیا،سوشل میڈیا پر تیسرے بیٹے کی پیدائش کی خبرشئیر ہوتے ہی مداحوں کی مبارک باد اوردعائوں کا تاندھا بندھ گیا۔
واضع رہے کہ بختاوربھٹو 31 جنوری 2021 کومحمودچوہدری کیساتھ رشتہ ازدواج میں بندھی گئیں تھیں،میرحاکم اورمیرسجاول محمودکے نام سے پہلے بھی دوبیٹے ہیں