داڑھی رکھیں یا گرل فرینڈ۔۔خواتین کا نیامطالبہ

0

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت میں آئے روزنت نئے حیران کن واقعات کارونما ہونا کوئی نئی بات نہیں،گزشتہ روزخواتین کے ایک گروپ نے ایسا مظاہرہ کیا جس نے سب کو حیران کردیا۔

تمام خواتین نے پلے کارڈزاٹھا رکھے تھے جن پر عجیب مطالبہ تحریر تھا کہ لڑکے یاداڑھی رکھیں یا گرل فرئینڈ،انتخاب آپ کا اپنا ہے۔ایک بینر پر لکھا تھا بوائے فرینڈ خوبصورت نہیں یا تعلیم یافتہ نہیں بلکہ کلین شیویعنی داڑھی کے بغیرہونا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر اس عجیب وغریب مظاہرے کے بعد صارفین کے مابین نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے،سب اپنی اپنی رائے دے رہے ہیں،کوئی تعریف تو کوئی تنقید کررہا،کچھ یہ کہہ رہے کہ ہر کسی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے محبوب یا جیون ساتھی کا انتخاب کرے،ہرایک کی اپنی پسند ہے،مگراپنی مرضی کسی اورپرمسلط کرنے کا کسی کوکوئی حق حاصل نہیں ہے۔تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان خواتین کا تعلق کس تنظیم سے ہے یا انکا لیڈرکون ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.