شدید سمندری طوفان کاخطرہ،دس لاکھ افرادگھرچھوڑنے پر مجبور

0

بھارت(ویب ڈیسک)بنگال ریاست اوراڑیسہ میں شدید سمندری طوفان کا خطرہ،ہائی الرٹ بھی جاری،دس لاکھ لوگ اپنے گھرچھوڑنے پرمجبورہوگئے ہیں۔

بھارت کے میڈیا نے خبرجاری کی ہے جسکے مطابق متوقع طوفان کی وجہ سے دس لاکھ سے زیادہ لوگ اپنے گھربارچھوڑکرکسی محفوظ مقام پر منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں،تمام تعلیم کے ادارے بھی بند کردئیے گئے ہیں جبکہ دوسوکے قریب ٹرینیں بھی معطل کردی گئی ہیں۔

دوسری طرف بھارت کے محکمہ موسمیات نے بھی کہہ دیا ہے کہ خلیج بنگال مشرق وسطی پر ہوا کا دبائو چھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے جو بدھ تک طوفانی شکل اختیارکرلے گا۔

یہ طوفان چوبیس اورپچیس اکتوبر کو سواورایک سودس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے اڑیسہ شمالی اوربنگال مغربی کے ساحلوں سے ٹکرا جائے گا،اس وقت ایک سوبیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں ہی نہیں چلیں گی بلکہ تیزترین بارش بھی ہوسکتی ہے،ماہی گیروں کو بھی سمندرمیں جانے سے روک دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.