ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے انیل کپورنے دس کروڑروپے معاوضے کے اشتہارکی پیش کش ٹھکرا دی ہے۔
ستاسٹھ سالہ انیل کپور کو پان مصالحے کے اشتہارمیں کام کرنے کیلئے دس کروڑمعاوضہ دینے کی پیش کش کی گئی مگرانہوں نے کام کرنے سے صاف انکارکردیا۔
اس حوالے سے انیل کے انکار کی وجہ بھی سامنے آئی ہے کہ پان مصالحہ صحت کے اصولوں کے خلاف ہوتا ہے،اخلاقیات کو بھی پیش نظررکھا گیا ہے،انیل کپورکو جب بھی کوئی اشتہارمیں کام کرنے کی آفرکرتا ہے تو وہ سب سے پہلے یہ دیکھتے ہیں کہ اسکے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں،پھرچاہے جتنا بھی مالی فائدہ کیوں نہ حاصل ہورہا ہووہ انکارکردیتے ہیں۔
اس حوالے سے انیل کپورکہتے ہیں کہ اگرچہ مجھے پان مصالحے اورسپاریوں کے کئی برانڈزکام کرنے کی آفرکرتے ہیں،رقم بھی بہت اچھی ہوتی ہے مگر میں ایسی چیزوں کو خاطرمیں ہی نہیں لاتا،میں کوشش کرتا ہوں کہ ایسے اشتہارات میں کام نہ کروں جو صحت کے اصولوں کے خلاف ہوں۔