راولپنڈی (سیدعارف سعید بخاری) سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نی کہا ہے کہ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم مسلم امہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔
پاسبان وطن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ”فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی“کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر جمال ناصر نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم مسلم امہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ہمیں فلسطینیوں کو اسرائیلی ظلم و ستم بچانے کیلئے آگے بڑھنا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم پر مسلم ممالک کی خاموشی کمزور ایمان کی علامت ہے۔۔حکومت کو بھی چائیے کہ وہ فلسطین میں ہونے والے قتل عام کوروکنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔
حاجی پرویز خان نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی کے بغیر فلسطینی محفوظ نہیں ہوسکتے۔