اداکارہ خوشبوکو قتل کردیا گیا
پشتوڈراموں کی اداکارہ کو گولیاں مارنے کے بعدلاش کھیتوں میں پھینک دی گئی
پشاور(جی این اے)پشتون ڈراموں میں کام کرنے والی اداکارہ خوشبوکو قتل کرنے کے بعد لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی ہے۔
قتل ہونے والی اداکارہ کے شہریارنامی بھائی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ جن ملزمان نے میری بہن کو قتل کیا ہے وہ اسے موسیقی کی محفلییں سجانے اورناچ گانے سے روکتے تھے،خوشبو نے انکارکیا تو اسے گولیاں مارکرقتل کردیا ہے،پولیس نے کھیتوں سے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال روانہ کردی ہے اورقاتلوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے بھی مارنے شروع کردئیے ہیں۔
بھائی کے بیان پر دوافراد کے خلاف قتل کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔