غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک ) اسرائیل کی شمالی غزہ میں حماس رہنما اسمٰعیل ہنیہ کے گھر پر بمباری، بہن سمیت خاندان کے 10 افراد شہید ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے پناہ گزین سکول اور امداد کے منتظر فلسطینیوں پربھی بمباری کی، حملے میں مزید 24 فلسطینی شہید ہوئے۔ صہیونی فوج نے غذائی قلت سےدوچار فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب سیو دی چلڈرن تنظیم نے غزہ جنگ کے دوران 21 ہزار فلسطینی بچوں کے لاپتہ ہونے کا انکشاف کرکیا ہے جبکہ اجتماعی قبروں سے بھی نامعلوم تعداد میں بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔