راولپنڈی(ویب ڈیسک)ماربرگ ایک ایسا وائرس ہے جس سےحالیہ برسوں میں سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں،جن میں سب سے زیادہ تعداد افریقیوں کی ہے۔
یہ انتہائی متعدی بیماری ایبولا سے ملتی جلتی ہے جس کی علامات میں بخار، پٹھوں میں درد، اسہال، الٹی اور بعض صورتوں میں خون کی شدید کمی سے موت واقع ہوجاتی ہے۔
عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے مطابق ماربرگ وائرس متاثرہ لوگوں میں اوسطاً نصف کو ہلاک کردیتا ہے جبکہ پہلی وبا کی لہر 24 فیصد سے 88 فیصد مریض ہلاک کردیتی تھی۔
یہ وائرس اچانک شروع ہوتا ہے جس کی علامات میں بخار،شدید سر درد،پٹھوں میں درد شامل ہیں۔جبکہ مذکورہ بالا علامات کے 3 دن بعد درج ذیل شدید علامات ظاہر ہوتی ہیں جیسے پانی کی طرح اسہال،پیٹ میں درد،متلی قے،جسم کے مختلف حصوں سے خون بہنا۔
کچھ لوگ بیمار ہونے کے آٹھ سے نو دن بعد خون کی شدید کمی اور تکلیف کی وجہ سے مر جاتے ہیں۔
BREAKING NEWS
- ملک میں چاند نظر نہیں آیا،12ربیع الاوّل 6 ستمبر کو ہوگی
- باصلاحیت قیادت کی تیاری کیلئے تعلیمات نبویﷺ ناگزیر ہے،ڈاکٹرحمیرا طارق
- ٹرمپ کیلئے نوبل ایوارڈکی نامزدگی،حافظ نعیم الرحمن کا ردعمل سامنے آگیا
- ایران اسرائیل لڑائی،پاکستانی قیادت بھی متحرک ہوگئی
- ایران اوراسرائیل کے ایک دوسرے پرتابڑتوڑحملے
- امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی کنونشن سینٹرآمدپرکیا ہوا؟
- پناہ کے زیر اہتمام ”بچوں میں بیماریوں کی روک تھام میں ماؤں کا کردار”کےعنوان سےسیمینار
- ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید ہلال امتیاز ملڑی کا دورہ بلوچستان
- جماعت اسلامی کاحکومت سے یتیموں کیلئے موثر پالیسی بنانے کا مطالبہ
- پاور آرگنائزیشن کی جانب سے مستحق افراد میں رمضان راشن تقسیم