ممبئی(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے مسلم سیاست دان باباصدیقی کے قتل کے بعد اب بھارتی اداکار سلمان خان کی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔
اس حوالے سے سلمان خان کے مداح سخت پریشانی کا شکارہوچکے ہیں،کیونکہ لارنس بشنوئی گروپ نے باباصدیقی کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے یہ وہی گروپ ہے جس نے یہ دھمکی بھی دی ہوئی تھی کہ سلمان خان کی جو بھی مددکرے گاہمارے نشانے پرہوگا،اس دھمکی کے بعدسلمان خان کے حفاظتی اقدامات بڑھادئیے گئے تھے۔
دوسری طرف اپنے تازہ ترین بیان میں باباصدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی کہتے ہیں کہ سلمان خان کو میرے والد ہمیشہ سگے بھائی کادرجہ دیتے تھے،جب سے میرے والد قتل ہوئے ہیں سلمان خان روزانہ رات کو مجھے فون کرکے خیریت دریافت کرتے ہیں،سلمان بھائی تو خود اس قتل کی وجہ سے شدیدپریشان ہیں۔سلمان بھائی نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہرطرح سے مدد کی۔
یاد رہے کہ باباصدیقی جو مسلمان سیاست دان تھے انہیں چند روزقبل اپنے بیٹے کے آفس کے باہرگولیاں مارکرقتل کردیا گیا تھا۔