تیز ترین ناک سے ٹائیپنگ کرنے والے شخص نے اپنا تیسرا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا

0

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارت سے تعلق رکھنے والے ونود کمار چوہدری نے ناک سے ٹائیپنگ کرکے اپنا تیسرا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 44 سالہ ونود نے انگریزی حروف کی ٹائیپنگ کی، جس میں ہر لفظ میں وقفے کی شرط بھی شامل ہے۔

پہلے ریکارڈ کو گزشتہ سال 27.80 سیکنڈز میں بنایا گیا تھا، جبکہ دوسرا ریکارڈ بھی گزشتہ سال کے آخر میں 26.73 سیکنڈز میں قائم کیا گیا تھا۔ اور اب، 30 مئی 2024 کو، ونود نے سب سے کم وقت، صرف 25.66 سیکنڈز میں، ناک سے ٹائیپنگ کرکے تیسرا ریکارڈ کا تاج بھی اپنے سرپر سجا لیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.