پاکستان میں فائیو جی لانچنگ کےپہلےمرحلےکاآغاز

0

راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاکستان میں فائیو جی انٹر نیٹ لانچنگ کےپہلےمرحلےکاآغازکر دیا گیا،پی ٹی اے نےبیرون ممالک سے خدمات حاصل کرنے کیلئے ٹی او آر جاری کردیا۔

اس ضمن میں بیرونی ماہرین پاکستان میں فائیو جی متعارف کرانے کیلئے انڈسٹری اورٹیلی کام آپریٹرزکے ساتھ مشاورت کرکے رپورٹ تیارکریگا عالمی معیارکےمطابق سپیکٹرم جاری کرنے کے حوالے میکنزم کی تیاری،ترتیب دینا بھی ماہرین کے فرائض میں شامل ہے،ماہرین پی ٹی اے کو سفارشات پیش کرےگا،جن کی روشنی میں حکومت نیلامی کریگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.