مالی سال 25-2024 کیلئے پنجاب کا5ہزار 446 ارب روپے کا بجٹ پیش

0

لاہور(جی این اے) وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے نئے مالی سال 25-2024 کیلئے پنجاب کا پانچ ہزار 446 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا، تنخواہوں میں 20 سے 25 فیصد اور پنشن میں 15 فیصد اضافہ ہوگا۔

سپیکر ملک احمد خان کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی اسمبلی میں موجود رہیں۔وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ تقریر میں دعویٰ کیا ہے کہ پہلا باضابطہ ٹیکس فری بجٹ پیش کیا گیا ہے، جبکہ حکومتی اخراجات میں خاطر خواہ کمی بھی لا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.