این سی ایچ آرکا وزیر اعظم کوخط،اقلیتوں کے حقوق کیلئےاقدامات کامطالبہ

0

اسلام آباد (جی این اے)قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کا وزیر اعظم کوخط لکھ کراقلیتوں پرحملوں سےنمٹنےکیلئے موثراقدامات اٹھانے کامطالبہ کیا گیا۔

 قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں اُن پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی بنیاد پرستی اور اقلیتوں پر حملوں سے نمٹنے کیلئے فیصلہ کُن اقدامات اٹھائیں خط میں اقلیتوں کیخلاف حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، حالیہ واقعات اور پریشان کن رجحان کو اجاگر کیا گیا ہے بنیاد پرستی کا رجحان صرف پاکستانی شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کو خطرے میں نہیں ڈالتا بلکہ رواداری ، تنوع اور بنیادی اقدار کو بھی مجروح کرتا ہے، این سی ایچ آر نے پچھلے کچھ مہینوں میں کئی پریشان کن کیسز کو دستاویزی شکل دی ہے۔

مارچ میں ایک احمدی طاہر اقبال کو بہاولپور ،اپریل میں شہزادہ مسیح کو راولپنڈی ، مئی میں پریا نامی ہندو کو کراچی،اشفاق مسیح کو میران شاہ اورنذیر مسیح کو سرگودھا میں قتل کیا گیا ،جون میں احمدی برادری کے افراد غلام سرور اور راحت احمد باجوہ کو منڈی بہاؤالدین میں قتل کیا گیایہ واقعات عدم برداشت اور تشدد کی بڑھتی ہوئی لہر کی نشاندہی کرتے ہیں جو اقلیتی برادریوں کو متاثر کررہی ہے انتہا پسندانہ نظریات اور نوجوانوں کی بنیاد پرستی اور برین واشنگ ایسے اہم مسائل ہیں جن پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے خط میں وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری کے نمائندوں نے این سی ایچ آر سے پاکستان کی جانب سے نسلی امتیاز کے خاتمے کے کنونشن اور شہری و سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کی تعمیل کے حوالے سے رابطہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.