ہمارے ساتھ جو زیادتیاں ہوئیں معاف کرنے کو تیار ہوں،عمران خان

0

اسلام آباد(جی این اے)بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ جو زیادتیاں ہوئیں انہیں معاف کرنے کو تیار ہوں،ہم اب مذکرات محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں آگے بڑھائیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں مختلف موضوعات پربات چیت ہوئی،بانی پی ٹی آئی کی ایک درخواست ہے جو ہائیکورٹ لے کر جائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ گزشتہ 11 ماہ میں بانی پی ٹی آئی کی بات 11بار بھی بیٹوں سے نہیں کرائی گئی، ہم عدالت جائینگے،آج بھی بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سب کے ساتھ آئین وقانون کی بالادستی کیلئے بات کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ہم معاملات کی بہتری کیلئے مذکرات کی بات کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.