الخدمت منصورہ ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

0

اسلام آباد(جی این اے)الخدمت منصورہ ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی جماعت اسلامی امیر العظیم نے ایم ایس صاحبزادہ ڈاکٹر انوار احمد بگوی کے ہمراہ منصورہ ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا۔

امیر العظیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحت اور تعلیم میں جو کام حکومت کے کرنے کے ہیں وہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کر رہی ہیں، جماعت اسلامی حکومت میں نہ ہوتے ہوئے بھی گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔انہوں نے کہا منصورہ میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو تمام ٹیسٹ اور ادویات کی فراہمی کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،انہوں نے کہاایک سال میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

صاحبزادہ ڈاکٹر انوار احمد بگوی نے کہا کہ الخدمت منصورہ ہسپتال چوبیس شعبوں میں عوام کو معیاری صحت عامہ کی سہولیات فراہم کر رہا ہے، فری میڈیکل کیمپ میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔اس موقع پر نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد، ناظم مالیات نذیر احمد جنجوعہ، نائب ناظم مالیات مظہر صدیقی، امیر جماعت اسلامی حلقہ غربی لاہور عبدالعزیز عابد، ڈاکٹر نثار شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.