ایک سوپانچ سال کی عمرمیں بزرگ خاتون نے ماسٹر کرکے سب کو حیران کردیا
ورجینیا کی دوسری جنگ عظیم کے دوران تعلیم ادھوری رہ گئی تھی
واشنگٹن(ویب ڈیسک)سچ کہتے ہیں کہ تعلیم کے حصول کیلئے کوئی عمر نہیں ہوتی،تعلیم ادھوری چھوڑنے والی خاتون نے ایک سوپانچ سال کی عمر میں ماسٹرکی ڈگری حاصل کرکے ساری دنیا کو حیران بھی کیا اوررول ماڈل بھی بن گئی ہیں۔
ورجینیا نے 1940میں اسٹینفورڈ یونیورسٹی اسکول آف ایجوکیشن سے بیچلر کی سندحاصل کی تھی اورپھر ماسٹر کرنے کی بھی تیاری کرنی شروع کردی تھی مگر دوسری جنگ عظیم میں ورجینیا کے شوہر کو جنگ کیلئے کسی اورشہر بلا لیا گیا جسکے باعث ورجینیا ماسٹر کئے بغیر شوہر کیساتھ روانہ ہوگئیں تھی۔بیس سال تک ورجینیا تعلیمی شعبے میں خدمات بھی سرانجام دیتی رہی ہیں،اب تراسی برس بعد جاکر انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ ماسٹر کریں گی۔
پختہ ارادے کیساتھ تیاری شروع کی اورامتحان دے ڈالا،نتائج پر معلوم ہوا کہ وہ ماسٹر کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں اورانہیں باقائدہ ڈگری دی گئ۔یوں ایک سوپانچ برس کی عمر میں ماسٹر کرکے ورجینیا دوسروں کیلئے بھی رول ماڈل بن گئی ہیں۔