ممبئی(ویب ڈیسک)مشہوربھارتی اداکارہ ارمیلامٹونڈنے شادی کے آٹھ سال بعد اپنے خاوند محسن اخترسے طلاق لینے کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا لیا۔
پہلے سوشل میڈیا پر دنوں کے الگ ہوجانے کی خبریں ذینت بنتی رہیں مگربعد میں بھارتی میڈیا نے بھی کہہ دیا کہ ارمیلا اورمحسن اخترکے مابین علیحدگی ہوگئی ہے۔
بھارت کے میڈیا نے خبرشائع کی جس میں یہ کہا گیا کہ عدالت کے ذرائع نے ارمیلا کی طرف سے درخواست دائر ہونے کی تصدیق کی مگر وجہ نہ معلوم ہوسکی کہ طلاق کیوں لینا چاہتی ہیں۔
ارمیلا مزید فلموں میں کام جاری رکھنے کی وجہ سے محسن اخترسے طلاق لے رہی ہے،مگر ارمیلا کے شوہر کی مرضی نہیں کہ طلاق ہو۔دنوں 2016 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے،ارمیلا کے شوہر محسن اخترکا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے اوروہ مسلمان گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ارمیلا ہندومذہب سے ہے،اس وجہ سے بھی لوگ دونوں کی شادی سے حیران تھے۔