کراچی(جی این اے)کم وقت میں شہرت کی بلندیوں کوچھونے والے فلم اورٹی وی اداکارسلیم ناصرکوہم سے جدا ہوئے پینتس برس کا عرصہ بیت گیا۔
پندرہ نومبر1944کو پیدا ہونے والے سلیم ناصرنے اپنی بے مثال اداکاری کی بدولت کم وقت میں خود کو شہرت کی بلندیوں پرپہنچایا۔آپ پہلے سرکاری ملازمت کرتے تھے مگر جب ٹی وی ڈراموں میں کام شروع کیا تو ملازمت ہی چھوڑدی۔
آنگن ٹیڑھا ڈرامے میں گھریلوملازم کا ایسا کردارادا کیا کہ آپکی شہرت کہاں سے کہاں پہنچ گئی،اسکے علاوہ آپکے ڈراموں میں جزیرہ،ان کہی،دستک،جھوک سیال،زنجیریں،آخری چٹان،بندش،نشان حیدراور جانگلوس شامل ہیں جن میں آپکی لازوال اداکاری آج بھی لوگوں کویادہے۔ایک پنجابی سمیت دیگردس فلموں میں بھی خوبصورت اداکاری کے جوہر دکھائے۔
سلیم ناصرآج کے دن یعنی 19 اکتوبر 1989 کو دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملے،آپ کے دنیا سے کوچ کرجانے کے ایک سال بعدحکومت نے صدارتی ایوارڈبرائے حسن کارکردگی سے بھی آپکو نوازا۔
سلیم ناصرکے مداح پینتس سال گزرنے کے باوجود آج بھی آپکو یاد کرکے اداس ہوجاتے ہیں۔