چھتیس گڑھ(ویب ڈیسک)فراڈکی بھی حد ہی ہوگئی،بھارت میں جعلی اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی برانچ کھول کرشہریوں کو کئی لاکھ سے محروم کردیا گیا۔
انڈین میڈیاپر آنے والی خبرکے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں ایک فراڈی ٹولے نے جعلی اسٹیٹ بنک کی براچ کھول لی،چھوٹے سے گائوں میں اتنی بڑی برانچ کھلنے پر لوگ بھی حیران رہ گئے،کسی کو بھی شک اس لئے بھی نہیں ہوا کہ برانچ کے سارے لوازمات تقریباًبظاہرپورے تھے،ایس بی آئی کا داخلی دروازے پر واضع نشان،نیا فرنیچر،ایک ہزارمربع فٹ،اورآپریشنل بنک کائونٹر نے لوگوں کو بنک کے اصلی ہونے کا یقین دلادیا،لوگوں کو پرکشش تنخواہ پر ملازمیتیں دینے کا جھانسہ دیکر خوب لوٹا گیا،ایک شہری نے تو پانچ لاکھ اسی ہزارروپے جمع کرائے اسی طرح دیگرلوگوں نے بھی پیسہ جمع کرایا دس دنوں تک لوٹ مارکا بازارگرم رہا۔بعدازاں فراڈیے غائب ہوگئے۔