آسٹریلیا(ویب ڈیسک)ہنٹرویلی کے مقام پر ایک آسٹریلین خاتون کا موبائل فون دوبڑی چٹانوں کے درمیان چلاگیا جسے نکالنے کی کوشش میں خاتون الٹی پھنس گئی۔
دونوں پھتروں کے درمیان دس فٹ کا شگاف تھا،موبائل جب گرا تو خاتون الٹی ہوکراسے نکال رہی تھی کہ پھسل کرشگاف میں چلی گئی اورمسلسل آٹھ گھنٹے تک پھنسی رہی۔
خاتون کے ساتھیوں نے پہلے خود بہت کوشش کی کہ خاتون کو باحفاظت نکال لیں مگروہ ایسا کرنے میں ناکام رہے،بعد ازاں انہوں نے ریسکیوحکام کو اس حوالے سے کال کی،ریسکیوٹیم فوراپہنچ گئی اور بھاری پھتروں کو ہٹانے کیلئے احیتاط سے کام کرنا شروع کردیا،ایک گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعدآخرکارخاتون کو زندہ سلامت باہر نکال لیا گیا۔ٹیم نے پانچ سوکلو وزنی پھتر کو بہت ہمت اورکامیابی کیساتھ ایک طرف کرکے خاتون کو نکال لیا۔