ممبئی(ویب ڈیسک)بھارت کا مقبول ترین اورطویل ترین ٹی وی ڈرامہ سی آئی ڈی چھ سال بند ہونے کے بعد ایک بارپھرسے نشرہونے جارہا ہے۔
سی آئی ڈی کے دوبارہ آغازکی خوشخبری ٹی وی چینل نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو دی ہے،یہ ڈرامہ بیس سال تک بھارتی چینل پر آن ائیررہا اوریہ صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بھی بہت شوق سے بچے بڑے سب ہی دیکھتے تھے،مگراسکے بند ہونے سے لوگوں میں مایوسی کی لہردوڑگئی تھی۔اب کہایہ جارہا ہے کہ ڈرامے کی کاسٹ میں پرانے فنکاروں کو ہی واپس لیا جارہا ہے جن میں اے سی پی کا رول اداکرنے والے پردیومن،ابھیجیت اوراورردیا بھی شامل ہیں،جبکہ ڈرامے میں فریڈرکس کا ہنسی مزاق کا کرداراداکرنے والے اداکاراب اس دنیا میں نہیں ہیں۔
ڈرامے کا پرومو چھبیس اکتوبرکو دھماکے دارانداز سے جاری کیا جائے گا۔ڈرامے کی دیگرکاسٹ میں کون کون شامل ہوگا اس بارے ابھی تک نہیں بتایا گیا۔یہ ڈرامہ جنوری 1998سے اکتوبر2018تک چھوٹی اسکرین پر آن ائیر ہوتا رہا،اورلوگ اس ڈرامے کا باقاعدہ انتظارکرتے تھے۔خصوصاً بچے بہت شوق سے اس ڈرامے کو دیکتھے تھے۔