کراچی(جی این اے)پاکستان کی خوبرو اداکارہ سونیا حسین نے اہمانکشاف کیا ہے کہ اُن کو عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کرنے کی آفر ہوئی تھی۔
خوبصورت اداکارہ سونیا حسین نے بالی ووڈ سےفلموں کی آفرزپر بات کرتے ہوئے بتایاکہ مجھے کئی بھارت سے فلموں کی آفر ہوچکی ہے،مجھے بالی ووڈ کے مشہور اداکار عمران ہاشمی کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی،میں نے اس فلم کے حوالے سے ٹیم کے ساتھ ملاقات بھی کیں،لیکن پھراس دوران پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی بڑھنےسے دونوں ملکوں کے درمیان جو کام ہو رہا تھا وہ روک دیاگیا تھا،جس کی وجہ سے یہ فلم نہیں بن پائی تھی۔