افغانستان ٹیم ایشیا کی دوسری بہترین کرکٹ ٹیم قرار

0

نیو یارک (جی این اے) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےسابق انگلش کپتان مائیکل وان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو ایشیا کی دوسری بہترین کرکٹ ٹیم قرار دیا ہے۔

مائیکل وان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان اور سری لنکا سے کافی بہتر ہے۔سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے افغانستان ٹیم کی تعریف کی اور راشد خان کی کپتانی کو بھی سراہا۔ایکس پر ایک صارف کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے مائیکل وان نے افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین وائٹ بال کرکٹ ٹیم قرار دیا۔واضح رہے افغانستان نے اتوار کو ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں آسٹریلیا کو ہرا کر  تاریخ رقم کردی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.